کنگا ندی کی آلودگی پر بات چیت کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے کیلئے وقت طلب کیا ہے ۔ممتا بنرجی نے صدارتی انتخاب میں اپوزیشن کی طرف سے مشترکہ امیدوار اتارنے
کیلئے
جمعہ کے دن کانگریس صدر سونیا گاندھی اور دیگر اپوزیشن لیڈروں سے
ملاقات کریں گی ۔دہلی روانہ ہونے سے قبل ائیر پورٹ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ممتا
بنرجی نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کیلئے وقت مانگا ہے۔